پاکستان
14 فروری ، 2013

بچوں کے جھگڑے پر چھوٹے نے بڑے بھائی کی جان لے لی

بچوں کے جھگڑے پر چھوٹے نے بڑے بھائی کی جان لے لی

لاہور …لاہور کے علاقے کلفٹن کالونی میں چھوٹے بھائی نے بچوں کے جھگڑے پر بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تھانہ وحدت کالونی پولیس کے مطابق کلفٹن کالونی میں نسیم رسول اور اس کے بھائی زاہد رسول کے بچوں کا آپس میں جھگڑا ہوا۔ جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے۔ نسیم رسول نے مشتعل ہوکر اپنے بڑے بھائی زاہد رسول پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ زاہد رسول کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ ملزم نسیم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :