پاکستان
14 فروری ، 2013

کراچی: نارتھ ناظم آباد اور لانڈھی میں میں دستی بموں سے حملے

کراچی: نارتھ ناظم آباد اور لانڈھی میں میں دستی بموں سے حملے

کراچی …کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو پھٹ نہیں سکا۔ لانڈھی میں ایک دکان پر دستی بم کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این میں گلی نمبر 12 کے باہر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ تاہم بم کی پن پوری طرح نہیں نکلی جس کی وجہ سے وہ پھٹ نہ سکا۔ لوگوں نے بم اٹھاکر قریبی نجی اسکول کے باہر رکھ دیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے دھماکا کر کے بم کو ناکارہ بنادیا۔ادھر لانڈھی 89 کے علاقے میں الیٹرونکس کی دکان پردستی بم پھینکا گیاجس کے پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دکان کے مالک سے کالعدم تنظیم نے بھتا مانگا تھا۔

مزید خبریں :