14 فروری ، 2013
اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی جس میں 26 جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان اور خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس بند کمرے میں ہوگی۔ جس میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف شرکت نہیں کررہی تاہم سوا ملک بھر سے 26اہم جماعتیں شرکت کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں صبح اور دوپہردوسیشن ہوں گے۔شام چھ بجے میڈیا کوکانفرنس کی تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا جائے گا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کے لئے تمام جماعتوں کیاتفاق رائے سے روڈ میپ مرتب کرنا قومی خدمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج ویلنٹائن ڈے ہے،ہم بھی پیار بانٹنا چاہتے ہیں۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ قطر میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مزاکرات کے عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔امن کے لئے کہیں بھی مزاکرات ہوں،انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ اے پی سی کے لئے پہلے سے ایجنڈا طے نہیں۔میاں افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان،افغانستان اور نیٹو خطے کیاہم فریق ہیں،تینوں کی شرکت کے بغیرکوئی مزاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔