پاکستان
14 فروری ، 2013

ویلنٹائن ڈے :گل فروش داستان محبت سے توواقف نہیں ،مگرکاروبار عروج پر

ویلنٹائن ڈے :گل فروش داستان محبت سے توواقف نہیں ،مگرکاروبار عروج پر

اسلا م آباد…آج ویلنٹائن ڈے ہے یعنی محبت کرنے والوں کا دن۔اس موقع پر گل فروشوں کا کاروبار عروج پر ہوتاہے۔ پھول بیچنے والے خود بھی اپنے پیاروں سے اظہار محبت کر پاتے ہیں یا صرف کاروبار ہی کرتے ہیں ۔سرخ گلابوں کی مہک میں لپٹے اور محبت کی ڈور سے بندھے دن ویلنٹائنز میں کچھ تو خاص ہے جو دل کے تار بجاتا ہے بار بار ۔ ویسے تو پھولو سارا سال ہی بکتے ہیں ، لیکن آج کے دن بس راج ہے سرخ گلاب کا -پھولوں کی دنیا میں بسنے والے ویلنٹائنز ڈے سے جڑی محبت کی کہانی سے تو شاید واقف نہیں ،لیکن اتنا جانتے ہیں کہ اس دن سرخ گلاب ان کے لیے بھی بڑا مبارک ثابت ہوتا ہے۔یہ دن تو محبت کا ہے لیکن ہماری دیہاڑی اچھی لگ جاتی ہے ،، گھر والی کو کس طرح دیں اس کو تو واقفیت ہی نہیں کہ پھول کس حساب کتاب میں دیا جاتا ہے۔ محبت کے پیغام رساں اس پھول کی کانٹ چھانٹ بھی خوب دل لگا کر کرنا پڑتی ہے ۔آج گلاب جوبن پر ہے اور اس کے ناز نخرے بھی خوب اٹھائے جا رہے ہیں ۔محمد مسکین بھی گلوں کی دنیا کاہی باسی ہے اور اس کا کام ہے ٹوٹ کر زمین پر بکھرے پھول سمیٹنا۔ہم لوگوں کے لیے یہ خواب و خیال ہی ہے ہم تو روزی روٹی کے چکر میں ہوتے ہیں ، لیکن جب پھول کانٹ چھانٹ کر میں جھاڑو لگا رہا ہوتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کے لئے لائے گئے تھے۔ ویلنٹائنزہے دلوں کو جوڑنے کا دن - پیار ، محبت اور جزبات کے اظہار کا حسیں لمحہ- لیکن گل فروش کا دل تو ہے باغ باغ ، صرف کاروبار چمکنے پر۔سرخ گلاب محبت اورپیارکی علامت ہے اور گل فروشوں کے پاس اس کی کمی نہیں لیکن وہ یہ سارے پھول پیارکرنیوالوں کے نام کردیتے ہیں اوران کے لئے ویلنٹائن کی اہمیت سرخ گلاب کے کامیاب سفرکی کہانی سیزیادہ کچھ نہیں۔

مزید خبریں :