پاکستان
28 فروری ، 2012

عطاآباد جھیل کی سطح 15فٹ نیچے آگئی

عطاآباد جھیل کی سطح 15فٹ نیچے آگئی

عطاآباد… ضلع ہنزہ نگر میں عطاء آباد جھیل کے اسپل وے کو گزشتہ روز دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد جھیل سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے اور جھیل کی سطح 15فٹ نیچے آگئی ہے جبکہ دریائے ہنزہ میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ جھیل کا پانی ہنزہ نگر ،گلگت اوردیامرسے کوہستان میں دریائے سندھ میں داخل ہونے کے بعد تربیلہ ڈیم میں جاگرے گا۔جھیل کے پانی کے اخراج میں تیزی کی وجہ سے دریائے ہنزہ میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی جس کہ وجہ سے بعض مقامات پر کٹاوٴ پیدا ہوگیا ہے اور نگر خاص کا راستہ دیگرعلاقوں سے کٹ گیا ہے۔جھیل میں اب تک پانی کی سطح 15 فٹ کم ہوئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات کے بعد بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرکے بلند مقامات پر چلے گئے ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں کو جانیوالے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

مزید خبریں :