Time 14 اگست ، 2024
پاکستان

لاہور پولیس کا 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
4500 میں سے 1400 ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں: ذرائع— فوٹو:فائل

لاہور پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 4500میں سے 1400 ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ فیس ٹریس ایپ کی مددسے بھی ملزمان کوگرفتارکیاجائےگا۔

ذرائع کا کہناتھاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے 9 مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

مزید خبریں :