28 فروری ، 2012
پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج سے متعلق حکم امتناعی جاری کردیا جبکہ پیسکو اور ٹیسکو کو صارفین سے بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا۔ بجلی کے بلزمیں فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف کارخانہ داروں سمیت 40 سے زیادہ افراد نے رٹ جمع کی تھی جس کی سماعت آج پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سماعت کے دوران نیپرا، پیسکو، ٹیسکو اور واٹراینڈ پاوٴرکے حکام کو نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آف پاکستان کو عدالت میں طلب کیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران 10 روز میں فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے بغیر نئے بلوں کے اجراء کا حکم دیا ہے۔