Time 19 مارچ ، 2025
پاکستان

آج کھانے میں چکن شاشلک پکائیں

آج کھانے میں چکن شاشلک پکائیں
روز روز دیسی کھانے کھا کر سب اُکتا گئے ہیں تو آج کھانے میں چائنیز کھانے کی ترکیب کو آزمائیں/ فائل فوٹو

اگر آپ بھی روز روز دیسی کھانے کھا کر اکتا گئے ہیں تو  آج کھانے میں چائنیز  ترکیب آزمائیں۔

آج ہم  آپ کو  چکن شاشلک  کی ترکیب بتاتے ہیں جس سے سب گھر والے لطف اندوز ہوں گے۔

اجزاء: چکن بون لیس آدھا کلو، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ آدھا چا ئے کا چمچہ، لال مرچ آدھا چا ئے کا چمچہ، نمک آدھا چائے کا چمچہ، سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ، اجینو موتو (چائنیز نمک) دو چائے کے چمچے، سویا سوس 2 چائے کے چمچے، سرکہ 2 چائے کے چمچے، چینی آدھا چائے کا چمچہ، تیل 2 چائے کے چمچے، اسٹکس حسب ِ ضرورت، شملہ مرچ 2 عدد (کیوب میں کٹی ہوئی)، ٹماٹر 2 عدد (کیوب میں کٹے ہوئے)، پیاز 2 عدد (کیوب میں کٹی ہوئی)

ترکیب: سب سے پہلے تمام اجزاء کو مکس کرکے چکن پر اچھی طرح لگا دیں اور 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ 

تمام سبزیوں کو کیوب میں کاٹ کر میرینیشن میں مِلا دیں اور پھر چکن اور سبزیاں اسٹک پر لگائیں، (پہلے پیاز، پھر ٹماٹر پھر شملہ مرچ پھر چکن) فرائی پین میں ایک چائے کاچمچہ تیل ڈال کر فرائی کرلیں۔

مزید خبریں :