14 فروری ، 2013
کراچی…لیاری آپریشن کے مقدمات واپس لینے پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے ان کیمرہ سیشن کا بائیکاٹ کردیا۔ بائیکاٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے بتایا کہ لیاری گینگ وارکے ارکان کیخلاف مقدمات واپس لینے پراعتمادمیں نہیں لیاگیا، اس لیے ایم کیو ایم نے آئی جی سندھ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں لیاری گینگ وارکی کارروائیاں جاری ہیں، کراچی کے شہریوں کوہزاروں لاشیں اٹھانی پڑیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ پی پی نے ایم کیوایم کوپیغام دیدیاکہ انتخابات میں ہم ساتھ نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ وارکے ملزمان کیخلاف مقدمات واپس لینے کیلئے خط لکھاگیا ہے،دہشت گردوں پرعائدمقدمات واپس لئے گئے تولائحہ عمل طے کرینگے۔ ڈاکٹر صغیر نے بتایاکہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں موجودہ صورتحال پرغورکیاجارہاہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجو د تھے۔