پاکستان
28 فروری ، 2012

بینظیر کو طالبان سے خطرہ تھا،مجھے کوئی مسئلہ نہیں، عمران خان

بینظیر کو طالبان سے خطرہ تھا،مجھے کوئی مسئلہ نہیں، عمران خان

لاہور… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بے نظیر کو طالبان اور القاعدہ سے خطرہ تھا مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے خائف سیاست دان ہیں جو میرے سونامی سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پردونوں بڑی جماعتوں نے مک مکا کرلیا ہے، ہم منصفانہ الیکشن چاہتے جو آزاد الیکشن کمیشن سے ہی ممکن ہے اور الیکشن کمیشن کے بعد نگران حکومت بھی مل کر بنائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر شفاف الیکشن چاہتے ہیں تو آل پارٹیز کانفرنس کیوں نہیں کرائی جاتی۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی شہروں سے دیہات کی جانب جارہا ہے اور اگلا پروگرام جنوبی پنجاب میں رابطہ عوام مہم کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی اس وقت سب سے زیادہ تنگ ہے، سب تبدیلی چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں صنعت کے اعتبار سے پیچھے ہونے کے باوجود آسکر ایوارڈ لینا بڑی بات ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کئی مقامات پر تو 90 فیصد ووٹ پول ہوئے ایسا تو کبھی جنرل الیکشن میں بھی نہیں ہوا حالانکہ پولنگ اسٹیشن پر سناٹا تھا لیکن رات کو لاکھوں ووٹ بیلٹ باکسز سے نکل آئے۔

مزید خبریں :