14 فروری ، 2013
پشاور … سیکریٹری دفاع اور پشاور کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے پشاور ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ کئی ایسے افراد کو بھی لاپتا افراد کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے جو ملک سے باہر مقیم ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان نے کی۔ اس موقع پر آصف یاسین ملک نے عدالت کو بتایا کہ فوج کبھی بھی شہریوں کونہیں پکڑتی بلکہ شہر کی حدود میں پولیس اور قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل انتظامیہ مختلف واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرتی ہے۔ آصف یاسین ملک لاپتا افراد کے بارے میں تحریری بیان بھی عدالت میں جمع کروائیں۔