پاکستان
14 فروری ، 2013

صدر زرداری نے جس طرح ملک لوٹا ، اس کی مثال نہیں ملتی ،شہباز شریف

صدر زرداری نے جس طرح ملک لوٹا ، اس کی مثال نہیں ملتی ،شہباز شریف

لاہور…شہبازشریف نے کہا کہ پانچ سال کے دوران صدر زرداری اور ان کے ساتھیوں نے جس طرح ملک لوٹا ، اس کی مثال نہیں ملتی ، ہم نے پانچ سال میں 2 لاکھ لیپ ٹاپ، 30 ہزار ٹریکٹراور دو لاکھ 10 ہزاراجالا لیمپ تقسیم کیئے۔ ان منصوبوں میں کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اٹک کے علاقے حضرو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے ، عوا م نے فیصلہ کرنا ہے کہ پانچ سالوں کے دوران پنجاب اور پاکستان میں حالات کیسے رہے۔ہم نے پانچ سال کے عرصے میں 2 لاکھ لیپ ٹاپ، 30 ہزار ٹریکٹراور دو لاکھ 10 ہزاراجالا لیمپ تقسیم کیے اور ان منصوبوں میں کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد نواز شریف نے امریکا کے 5 ارب ڈالر ٹھکرا دیئے۔ہمیں اٹک جیل میں بند کر دیا گیا تھا جہاں گندے پانی سے نہاتے تھے۔وقت گزر گیامگر باتیں یاد رہتی ہیں۔

مزید خبریں :