پاکستان
14 فروری ، 2013

ینگ ڈاکٹرز تشدد کیس: چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

ینگ ڈاکٹرز تشدد کیس: چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹروں پر پولیس تشدد کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ینگ ڈاکٹروں نے گذشتہ دنوں بھوک ہڑتالی کیمپ پر پولیس کے دھاوے اور تشدد کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز قانونی دائرہ اختیار کے اندر سختی سے کاربند رہیں، کسی کو جارحانہ رویئے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے 22 فروری تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید خبریں :