14 فروری ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کتاب کو بند رکھنے سے متعلق جے یو آئی ف کی درخواست مسترد کر تے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کتاب کھلی صورت میں رکھی جائے گی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کی طرف سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی تھی کہ انتخابی نشان کتاب کو پہلے کی طرح بند رکھا جائے تاہم بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے کتاب کو کھلی صورت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔