پاکستان
28 فروری ، 2012

نوشہرہ میں دھماکے کے بعد فضا سوگوار

نوشہرہ میں دھماکے کے بعد فضا سوگوار

نوشہرہ … نوشہرہ دھماکے کے بعد جاں بحق افرادکی تدفین کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔شہر میں سوگ کی فضا ہے۔اورکشیدگی پائی جاتی ہے۔گذشتہ روز اے این پی کے جلسے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 5افرادجاں بحق اور39زخمی ہوگئے تھے۔چارافرادکی تدفین گذشتہ شب ہی کردی گئی تھی ایک اورجاں بحق محمدحسین کی تدفین گاوٴں خویشگی بالا میں بعدنمازظہر کی جائیگی ۔ شہر میں سوگ کی فضااورکشیدگی پائی جاتی ہے۔پولیس کے افسران نے آج بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیااورمختلف پہلووٴں سے جائزہ لیا۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور آج عدالتی امور کا بائیکاٹ کیاجارہاہے۔تحریک بحالی متاثرین سیلاب اور پاکستان مسلم لیگ نوشہرہ نے بھی تین روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔

مزید خبریں :