14 فروری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں سے 5 سال کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات اور یوٹیلٹی بلز کی تفصیلات طلب کرنے کی سفارشات الیکشن کمیشن کوبجھوائی ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پبلک آفس ہولڈرز کی ٹیکس ادائیگی سے متعلق ڈائریکٹری شائع کرے ، لاپتا نیٹو کنٹینرکیس کے معاملے کی نشاندہی کے بعد جنوری 2011 سے ڈیوٹیز کی مد میں قومی خزانے میں ماہانہ ایک ارب روپے اضافی جمع ہورہے ہیں ، سال 2012میں ٹیکس دہند گان کی 86فیصد شکایات کا فیصلہ سائلین کے حق میں ہوا ، جس سے ایف بی آر میں بدعنوانیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے اربوں روپے کے جعلی ریفنڈز کی ادائیگی میں بھی ایف بی آر کو ہی مورد الزام ٹھہرایا۔