پاکستان
14 فروری ، 2013

لاہور: بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کی تشکیل کیخلاف کارروائی پیر تک ملتوی

لاہور: بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کی تشکیل کیخلاف کارروائی پیر تک ملتوی

لاہور … بہاولپور نوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کیخلاف سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ مملکت نے نئے صوبے کیلئے پارلیمنٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کی تشکیل کے خلاف کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین حکومت کو نئے صوبے بنانے کا اختیار نہیں دیتا، جبکہ صدرِ مملکت نے نئے صوبے کیلئے پارلیمنٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ ان کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید سماعت پیر 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :