Time 17 اگست ، 2024
پاکستان

’عمران خان نے گلے لگایا، آج ہم شیرو شکر ہوگئے‘، شیر افضل کے پارٹی سے اختلافات ختم

’عمران خان نے گلے لگایا، آج ہم شیرو شکر ہوگئے‘، شیر افضل کے پارٹی سے اختلافات ختم
پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرختم کر رہا ہوں، پارٹی رہنماوں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے سےمتعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے، بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے،  آج ہم شیر وشکر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرختم کر رہا ہوں،  ان کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا، مجھے صرف بانی پی ٹی آئی ہی نکال سکتے ہیں، پارٹی رہنماوں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔

مزید خبریں :