پاکستان
28 فروری ، 2012

اسامہ کا پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں سے رابطہ تھا، وکی لیکس

 اسامہ کا پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں سے رابطہ تھا، وکی لیکس

کراچی… وکی لیکس کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس زمانے میں اسامہ بن لادن پاکستان میں روپوش تھا ،اس کا پاکستان کی انٹیلی جنس کے سینئر اہلکاروں سے معمول کا رابطہ تھا۔یہ وعویٰ نجی سیکوریٹی فرم کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں کیا گیا ہے۔فرم کو یہ معلومات ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاوٴنڈ سے ملنے کاغذات سے حاصل ہوئی ہیں۔ ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایس ائی کے 12سینئراہلکار جانتے تھے کہ القاعدہ کا رہنما اس محفوظ مقام پر ہے۔ای میل میں ان اہلکاروں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں ،تاہم ان کا کہنا ہے کہ امریکا یہ معلومات اسلام آباد سے بات چیت میں اپنے فائدے کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ ای میل میں بتایا گیا ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی میں دمیانے سے سینئر سطح کے اہلکار اور ایک ریٹائرڈ جنرل کو اسامہ کی محفوظ پناہ گاہ کے بارے میں معلوم تھا ،میل میں کہا گیا کہ اس میں آفیسر ملوث ہیں ،ای میل لکھنے والے نے یہ خیال ظاہر کیا کہ امریکا کو ان افسران کے نام اور عہدے معلوم ہیں۔

مزید خبریں :