پاکستان
28 فروری ، 2012

لاہور ہائیکورٹ بار کی افغانستان میں قرآن کی بیحرمتی کی مذمت

لاہور… لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاوٴس نے افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ اس کے خلاف اقوام متحدہ اوراوآئی سی میں قراردادیں پیش کرے۔ ہائی کورٹ بار نے امریکی کانگریس میں بلوچستان کے حوالے سے قراردا د کے خلاف بھی قرارداد منظور کی اوراسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیا۔بار کے صدر شہرام سرورچوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ،امریکہ کی کالونی نہیں ہم اپنی حفاظت کرناجانتے ہیں۔امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی اورامریکی کانگرس کی قرارداد انتہائی قابل مذمت ہے اورحکومت اس کیخلاف عالمی سطح پر احتجاج کرے۔

مزید خبریں :