Time 19 اگست ، 2024
پاکستان

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا
فوٹو: اے ایف پی

پنجاب حکومت کے محکمہ وائلڈ لائف نے کالے ہرن اور تلور کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔ 

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تھرمل ٹیکنالوجی اور  مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ان جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے گا جن کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

محکمہ  وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق تھرمل ٹیکنالوجی جانوروں کے جسم سے خارج ہونے والی حرارت سے ان کا پتا لگاتی ہے۔ 

محکمہ جنگلی حیات نے تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ابتدائی تصاویر حاصل کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ کالے ہرن اور تلور دونوں کی ہی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی بار تمام جنگلی حیات کا سروے ہورہا ہے تاکہ ان کی تعداد، رہائش کے مقامات اور تحفظ کے لیے ضروری ڈیٹا حاصل ہوسکے۔

مزید خبریں :