28 فروری ، 2012
بیجنگ…چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے اور امید ر کھتا ہے کہ تمام فریق جلد از جلد مذاکراتی عمل شروع کرینگے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے پریس بریفنگ کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، آئی اے ای اے ایک مجاز بین الاقوامی ادارہ ہے جو جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی نگرانی کرتا ہے اور وہ ایران کے جوہری معاملے پر بھی بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کے جوہری تنازعہ پر مثبت انداز میں پیش رفت کیلئے مذاکراتی عمل جلد از جلد بحال ہونا چاہیے اور چین توقع رکھتا ہے کہ تمام فریق اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور جلد از جلد مذاکراتی عمل بحال کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اس تنازعہ کے حل کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا ۔