Time 20 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہراسانی کے بڑھتے واقعات سے پریشان سحرخان نے اپنی حفاظت کیلئے ٹَیزر خریدلیا

ہراسانی کے بڑھتے واقعات سے پریشان سحرخان نے اپنی حفاظت کیلئے ٹَیزر خریدلیا
ٹَیزر کے حوالے سے سحر خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مناسب قیمت میں آن لائن مل جاتا ہے، فوٹو:seharkhan_official

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر اپنی حفاظت کے لیے 'ٹَیزر' خرید لیا۔

انسٹاگرام ریل پر ایک پوسٹ میں اداکارہ سحر خان کا کہنا تھا کہ ان دنوں ہراسانی کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں، اس لیے وہ تمام لڑکیوں پر زور دیتی ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔

سحر خان نے بتایاکہ انہوں نے اپنے دفاع کے لیے ٹَیزر خریدا ہے۔ اداکارہ نے لڑکیوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنی حفاظت کے لیے ٹَیزر یا کوئی اور ایسا آلہ اپنے ساتھ رکھیں جس کی وجہ سے آپ خود کو محفوظ سمجھیں۔

ٹَیزر کے حوالے سے سحر خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مناسب قیمت میں آن لائن مل جاتا ہے۔

ہراسانی کے بڑھتے واقعات سے پریشان سحرخان نے اپنی حفاظت کیلئے ٹَیزر خریدلیا
 سحر خان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب قیمت میں آن لائن مل جاتا ہے،فوٹو:seharkhan_official

اداکارہ نےکا کہنا تھا کہ میں اپنی بہنوں کو بھی یہ کہا ہے اور آپ لوگوں کو بھی یہی کہہ رہی ہوں کہ اپنی حفاظت کا خیال رکھیں، یاد  رکھیں ایسے لوگ بزدل ہوتے ہیں، ہمیں اپنے تحفظ کے لیے تیار  رہنا چاہیے۔

سحر خان نے اپنی دوسری ریل میں ٹَیزر کی تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ ٹَیزر  ایک ایسا آلہ ہے جو کہ عموماً خواتین اپنے دفاع کے لیے رکھتی ہیں، یہ آلہ تیز کرنٹ کے شاک سے مجرموں کو قریب آنے سے باز رکھتا ہے۔ اسے اکثر مغربی ممالک کی پولیس بھی مجرموں کو قابو کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔


مزید خبریں :