پاکستان
15 فروری ، 2013

کراچی میں چوتھا عالمی اد بی میلہ آج سے شروع

کراچی میں چوتھا عالمی اد بی میلہ آج سے شروع

کراچی…کراچی میں چوتھا عالمی اد بی میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے نام ور ادیب، شاعر اور مصنفین شرکت کریں گے۔ میلے کی شریک منتظم امینہ سید نے بتایا کہ کراچی کے شہری مقامی ہوٹل میں شروع ہونے والے اس میلے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ادیبوں کو اپنے درمیان دیکھ سکیں گے۔ میلے میں دلچسپ مذاکرے، ادبی ورکشاپ اور مشاعرہ بھی ہوگا۔کراچی کے عالمی ادبی میلے کے شریک بانی آصف فرخی نے کہا کہ اس ادبی میلے کے ذریعے پاکستان کے سینئر ادیبوں کے ساتھ ساتھ نوجوان ادیب بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور شرکاء پاکستان کی ادبی زندگی کی ایک نمایندہ تصویر دیکھ سکیں گے۔ میلے کے پہلے روز مایہ ناز کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی اور ان کا گروپ بھی پرفارم کرے گا۔کراچی لٹریچر فیسٹیول پندرہ سے سترہ فروری تک جاری رہے گا جس میں بچوں کا ادبی میلہ بھی شامل ہوگا۔

مزید خبریں :