Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

عمران خان کی 4 سال قبل 190ملین پاؤنڈ کیس بند کرنے کی نیب دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور

عمران خان کی 4 سال قبل 190ملین پاؤنڈ کیس بند کرنے کی نیب دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانےکا ٹرائل کورٹ کا حکم امتناع ختم کر دیا۔ فوٹو فائل

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ کیس بند کرنے کی نیب دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانےکا ٹرائل کورٹ کا حکم امتناع ختم کر دیا۔

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو فراہم کر دی، نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیا۔

نیب حکام نے اپریل 2020 میں القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ فراہم کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کے نیب ریکارڈ کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، نیب نے کیس اس وقت بند کیا تھا جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے۔

مزید خبریں :