28 فروری ، 2012
لاہور… پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بابراعوان کا کہناہے کہ اتحادی حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے،بلوچستان پہلے دن سے ہی حکومتی ترجیح رہاہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہناتھاکہ ملکی سالمیت اوردستوری خود مختاری پرکسی جگہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔تمام سیاسی قوتوں کوساتھ لے کرچلناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حوالے سے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کاآپشن موجود ہے۔بگٹی قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہئے تاکہ بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی ادارے بلوچستان کے مسائل کے حل پر متفق ہیں،طاقت کااستعمال کبھی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں رہا۔