پاکستان
28 فروری ، 2012

لاہور ہائیکورٹ کا کھاڑک فیکٹری حادثے کی دوبارہ تفتیش کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا کھاڑک فیکٹری حادثے کی دوبارہ تفتیش کا حکم

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے کھاڑک میں بلوائلر پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملہ میں قتل کے مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست پر ایس پی سی آئی اے کو معاملہ کی دوبارہ تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 20 مارچ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی …فیکٹری مالکان کی طرف سے خرم لطیف کھوسہ نے اعتراض اٹھایا کہ بوائلر کا پھٹنا ایک حادثہ تھا۔ پولیس اس حادثہ پر فیکٹری مالکان کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کررہی ہے۔ان کاموقف تھاکہ حادثہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر قتل کے مقدمات درج نہیں کئے جاسکتے۔عدالت نے ایس پی سی آئی اے کو ہدایت کرتے کارروائی 20 ماردچ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :