28 فروری ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ سوئس کیسز کھلوانے کا خط نہ لکھنے کی سمری ، وزیراعظم کو بھیجنے کے ذمہ دار بابراعوان اور مسعود چشتی ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاوٴس ، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں وزیر قانون نے کہاکہ سوئس حکام کو خط لکھنے کیلئے ان سے ابھی تک کوئی رائے نہیں لی گئی، انکے دور میں جو سمری جائے گی وہ اسکے ذمہ دار ہوں گے، وزیرقانون نے کہاکہ اپوزیشن نے زیر التواء احتساب بل کو منظور نہ کرانے کا تہیہ کررکھا ہے اور اسی کی وجہ سے یہ قانونی بل ابھی تک منظور نہیں ہوسکا۔