26 اگست ، 2024
اسلام آباد: الیکشن کمیشن اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ عمر ایوب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔
خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف پہلے ہی توہین الیکشن کمیشن کے کیسز زیر سماعت ہیں۔