27 اگست ، 2024
کینبرا: آسٹریلیا نے سال 2025 کے لیے غیر ملکی طلبہ کے داخلوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2025 میں صرف 2 لاکھ 70 ہزار غیر ملکی طلبہ کو اپنے تعلیمی اداروں میں داخلے دینگے۔
آسٹریلوی وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے بتایا کہ آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کورونا وائرس کی آمد سے پہلے کے مقابلے میں اب 10 فیصد زیادہ ہے جبکہ پرائیویٹ اداروں میں پیشہ ورانہ تعلیم لینے والے افراد کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
وزیرتعلیم کے مطابق زیادہ داخلوں اور غیر ملکی افراد کی آسٹریلیا آمد کی وجہ سے مقامی سطح پر گھر کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔
جیسن کلیئر نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ سال 2025 میں ہم ایک لاکھ 45 ہزار غیر ملکی طلبہ کو یونیورسٹیوں میں اور 95 ہزار کو پیشہ ورانہ کورسز کے لیے داخلہ دینگے۔