Time 11 مارچ ، 2025
صحت و سائنس

پنوں عاقل میں سگ گزیدگی کا شکار شخص کراچی میں انتقال کرگیا

پنوں عاقل میں سگ گزیدگی کا شکار شخص کراچی میں انتقال کرگیا
ریبیز سے رواں سال تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایک شخص کراچی اور ایک لاڑکانہ میں جاں بحق ہوا تھا: اسپتال انتظامیہ— فوٹو:فائل

پنوں عاقل میں سگ گزیدگی کا شکار شخص کراچی میں انتقال کرگیا۔

کراچی کے اسپتال میں مرنے والے مریض کا تعلق پنوں عاقل سے ہے اور وہاں اسے 15 روز قبل کتے نے کاٹا تھا، ویکسین نہیں لگی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ریبیز سے رواں سال تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایک شخص کراچی اور ایک لاڑکانہ میں جاں بحق ہوا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز سے رواں سال 3 اموات ہوچکی ہیں، آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار تینوں افراد انڈس اسپتال لائے گئے تھے۔

رواں برس اب تک انڈس اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار کیس رپورٹ ہوئے، سول اسپتال میں6 ہزار اور جناح اسپتال میں 5 ہزار افراد کتے کے کاٹے کا شکار ہوئے۔

مزید خبریں :