27 اگست ، 2024
سینیٹ نے اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظور کر لیا، اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔
بل میں کہا گیا کہ سیکشن 232 میں “اہل یا نااہلی “ کی ہیڈنگ کو “عدالت کی طرف سے اعلان کی وجہ سے نااہلی” میں تبدیل کیا جائے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بل قومی اسمبلی کی کمیٹی میں اتفاق رائے سے منظور ہوا تھا، بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نےکہا کہ یہ ایوان کی تضحیک ہےکہ کہا جائے کہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہوکر آیا ہے، ہم اس قانون کو پھر دیکھیں گے، ہم ربر اسٹیمپ نہیں ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ بل بدنیتی پر مبنی ہے، ایوان کو مزاق نہ بنائیں، قائمہ کمیٹیاں مشاورت کے لیے بنی ہیں۔