Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

میرپور خاص میں بارش: شہر سے پانی نکاسی کے پمپس 4 روز سے ٹرکوں میں پڑے ہونے کا انکشاف

میرپور خاص میں بارش: شہر سے پانی نکاسی کے پمپس 4 روز سے ٹرکوں میں پڑے ہونے کا انکشاف
فوٹو: فائل

میرپورخاص میں2 روز سے جاری بارشوں سے کئی مقامات پر پانی موجود ہے لیکن پانی نکاسی کے لیے منگوائے گئے پمپس 4 روز سے ٹرکوں میں پڑے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ 3 بھاری مشینیں ٹرکوں پر مختیار کار آفس میں موجود ہیں، مشینیں اتارنے کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مختیار کار کے پاس جاؤ ، جب وہاں گئے تو کہاگیا کہ ہمارا کیا واسطہ؟

میئر عبدالروف غوری کا کہنا ہے کہ تینوں ڈی واٹرنگ مشینیں استعمال کرنا شروع کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ مون سون سسٹم کے سبب سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی موجود ہے۔

مزید خبریں :