13 ستمبر ، 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سننے میں آرہا ہے بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالنے کی کوشش ہے۔
اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہناتھاکہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے جیل میں رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، ہم پوچھ رہےہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کیوں ملٹری کسٹڈی میں دینا چاہتے ہیں؟
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہم اپنی عدالتوں پر بھروسہ کررہے ہیں اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں آئینی تحفظ دیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا ملٹری ٹرائل زیر غور ہونے یا نا ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے واضح جواب مانگا ہے۔