Time 14 ستمبر ، 2024
پاکستان

’صدر زرداری کو بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی‘ بختاور کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل

’صدر زرداری کو بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی‘ بختاور کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کے ایک بیان پر ردِ عمل میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد صدر آصف زرداری جب جیل میں تھے تو انہیں نہ ہی ایئرکنڈیشن کی سہولت میسر تھی، نہ ہی انسولین رکھنے کیلئے فریج دستیاب تھا۔

بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پر ہیروں کی انگوٹھیاں مانگنے کا جرم بھی ثابت نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں آصف زرداری کو عید پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی جبکہ عدالت یہ اجازت دے چکی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کا حال یہ ہے کہ ہفتے میں تین ملاقاتوں پر بھی رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ایئرکنڈیشن اور بہترین واش رومز کی سہولیات حاصل تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  انہیں صرف ہفتے میں تین ملاقاتیوں سے ملنے کی اجازت ہے جبکہ نواز شریف 40-40 ملاقاتیوں سے ملتے تھے۔

مزید خبریں :