16 فروری ، 2013
اسلام آباد… پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اگست میں بھارتی ٹیم نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے لیے راضی ہوجائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیریزسے پی سی بی کو خاطر خواہ آمدنی ہوگی، بھارت کے مستقبل کے دوروں میں اگست میں پاکستان کادورہ بھی شامل ہے۔