01 اپریل ، 2025
جنوبی افریقا کے سفید فام شہریوں کو مہاجرین کے طور پر امریکا میں بسانے کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے سفید فام شہریوں کو مہاجرین کے طور پر امریکا میں بسانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔
" مشن ساؤتھ افریقا" کے نام سے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پروگرام کے تحت 8 ہزار سے زیادہ سفید فام افراد کی درخواستوں پر غور کیا جاچکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 100 افراد کو مہاجر کا درجہ دیا جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز پہلے امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیر ابراہیم رسول کو امریکا اور امریکی صدر سے نفرت کرنے کے الزام پر ملک بدر کر دیا تھا۔