دنیا
16 فروری ، 2013

زمین تباہی سے بچ گئی! ٹنوں وزنی سیارچہ زمین کے انتہائی قریب سے گزرا

زمین تباہی سے بچ گئی! ٹنوں وزنی سیارچہ زمین کے انتہائی قریب سے گزرا

ماسکو…روس پر شہاب ثاقب گرنے کو 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے کہ ایک سیارچہ زمین کے انتہائی قریب سے گزرا۔ سائنس دان کہتے ہیں کہ سیارچہ اگر زمین سے ٹکرا جاتا تو بھیانک تباہی ہوتی۔ پچاس میٹر بڑا اور ٹنوں وزنی سیارچہ زمین سے صرف سترہ ہزار ایک سو پچاس میل کے فاصلے سے گزرا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ زمین سے ٹکراتا تو اتنا شدید دھماکا ہوتا جو 25 لاکھ ٹن ڈائنا مائیٹ سے ہوتا اور اس سے ہونے والی تباہی ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے سیکڑوں گنا زیادہ ہوتی۔ سائنس دانوں کے مطابق اس سے پہلے کبھی کوئی سیارچہ زمین کے اتنے قریب سے نہیں گزرا۔ اب یہ سیارچہ 2046 اور 2080 میں زمین کے قریب سے گزرے گا تاہم اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات بہت کم ہیں۔

مزید خبریں :