16 فروری ، 2013
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو کی پھانسی کے بعد،ایک ہفتے سے نافذ کرفیو میں آج نرمی کی گئی ہے۔مقبوضہ وادی میں کرفیو سے،لوگوں کے پاس موجود کھانے پینے اور دیگر ضروریات کی اشیا ختم ہوتی جا رہی تھیں۔ وادی کے کئی علاقوں میں کرفیو میں نرمی کے اعلان کے بعد لوگ اشیائے ضرورت خریدنے میں مصروف ہیں۔ لیکن حریت رہنماوٴں کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد کئی جگہ دُکانیں بند ہیں۔ سری نگر سمیت کئی علاقوں میں ہڑتال ہے۔ سڑکوں پر فوج اور پولیس کے دستے گشت کر رہے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صورتحال زیادہ پریشان کن ہے،کیونکہ بچوں کے لئے دودھ تک میسر نہیں ہے۔