16 فروری ، 2013
کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کے مقدمے کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج غربی عبداللہ چنا نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کیس کی سماعت کی۔فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائیلہ،شاہد بھائیلہ،ارشد بھائیلہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔آج کی سماعت میں تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کے ضمنی چالان سے قتل کی دفعہ کے اخراج کے معاملے پر وکلاء نے دلائل دینے تھے۔سماجی تنظیم کے وکیل فیصل صدیقی کے مطابق دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ ضمنی چالان کی منظوری یا مسترد کرنا ٹرائل کورٹ کا کام ہے۔قانون کے مطابق چالان کا جائزہ لے کر 23 فروری کو عدالت فیصلہ کرے گی۔