Time 02 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ اور پریتی زنٹا کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سنیما میں ریلیز کرنے کا اعلان

شاہ رخ اور پریتی زنٹا کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سنیما میں ریلیز کرنے کا اعلان
فوٹو: فائل

بالی وڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان فلم انڈسٹری میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

شاہ رخ نے اپنے شاندار کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں، یہی وجہ ہے کہ فینز ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

حال ہی میں پٹھان ، جوان اور پھر ڈنکی جیسی سپرہٹ فلمیں دینے کے بعد کنگ خان کے مداحوں کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ 

شاہ رخ خان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ 24 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ مووی' ویر زارا 'کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز  کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کرادار نبھایا تھا اور دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ اس فلم میں امیتابھ، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار نبھائے تھے۔

یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں یہ فلم 23 کروڑ روپے میں بنائی گئی تھی جس نے پوری دنیا سے 97 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

مزید خبریں :