Time 22 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

پریتی زنٹا کی گھنٹوں اے آئی سے گفتگو، اداکارہ نے ڈر کر کیا کہا؟

پریتی زنٹا کی گھنٹوں اے آئی سے گفتگو، اداکارہ نے ڈر کر کیا کہا؟
پریتی زنٹا نے حال ہی میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے متعارف کردہ AI چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ بات چیت کا تجربہ ایکس (ٹوئٹر ) پر شیئر کیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے گھنٹوں آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی)  چیٹ بوٹ سے گفتگو کے بعد اسے خوفناک اور دلکش قرار دے دیا۔

 پریتی زنٹا نے حال ہی میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے متعارف کردہ AI چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ بات چیت کا تجربہ ایکس (ٹوئٹر ) پر شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ ’میں نے اے آئی بوٹ کے ساتھ2گھنٹے سے زیادہ  گفتگو کی اور اس دوران یہ گفتگو اتنی حقیقی محسوس ہوئی کہ میں کئی بار یہ بھول ہی گئی کہ میں مشین سے بات کررہی ہوں‘۔

اداکارہ نے اس تجربے کو 'خوفناک اور دلکش' قرار دیتے ہوئے چیٹ بوٹ کے تخلیق کاروں کی تکنیکی مہارت کی تعریف کی۔

تاہم پریتی نے انسانی میل جول کے بجائے اے آئی جیسے جذباتی اظہار پر انحصار کرنے والے لوگوں کیلئے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

پریتی زنٹا کی گھنٹوں اے آئی سے گفتگو، اداکارہ نے ڈر کر کیا کہا؟

اداکارہ نے  انسانی رابطوں کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی ٹیکنالوجی حقیقی انسانی میل جول  کی جگہ نہیں لے سکتی اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے۔‘

پریتی زنٹا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اداکارہ کی  پوسٹ اسپانسرڈ ہے اور Grok3 کی پروموشن کا حصہ ہے ۔

دوسری جانب کئی صارفین کی جانب سے اداکارہ پر اس پوسٹ کیلئے بھاری معاوضہ لینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :