,
Time 21 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

فلم ’دیوداس‘ کو لے کر سنجے لیلا اور کرینہ میں کیا تنازع ہوا تھا؟

فلم ’دیوداس‘ کو لے کر سنجے لیلا اور کرینہ میں کیا تنازع ہوا تھا؟
2002 میں کرینہ کپور فلم ’دیوداس‘ میں ’پارو ‘کا کردار ادا کرنے کے لیے بیتاب تھیں: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور ماضی میں بھارت کے مشہور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو کنفیوژ انسان قرار دے کر آپے سے باہر ہوگئی تھیں اور ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے درمیان برسوں سے چلتے تنازع کا آغاز فلم ’دیوداس‘ سے ہوا تھا، فلم دیوداس سنجے لیلا بھنسالی کی ڈائریکشن  میں بننے والی بلاک بسٹر فلم تھی جس میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے سمیت دیگر اسٹار کاسٹ بھی  تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  2002 میں کرینہ کپور فلم ’دیوداس‘ میں ’پارو ‘کا کردار ادا کرنے کے لیے بیتاب تھیں اور بتایا جاتا ہے کہ کرینہ نے اس فلم کیلئے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا لیکن اس سب کے باوجود فلم میں اداکارہ ایشوریا رائے کو ’پارو‘ کے کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا۔

اس کے بعد  ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے انکشاف کیا تھا کہ سنجے لیلا نے شروع میں انہیں سائننگ اماؤنٹ تک دیا تھا لیکن بعد میں ان کی جگہ ایشوریا رائے کو کاسٹ کیا گیا۔

اس انٹرویو کے دوران کرینہ نے غصے کااظہار کرتے ہوئے یہ بھی  کہا تھا کہ سنجے نے مجھے تکلیف دی، اگر میرے پاس کوئی کام نہیں  ہوا تب بھی میں سنجے کے ساتھ کام نہیں کروں گی ۔

دوسری جانب سنجے لیلا بھنسالی نے کرینہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کرینہ سے ان کے بجائے  ان کے ڈیزائنر نیتا لولا نے رابطہ کیا تھا کہ لیکن فوٹوشوٹ دیکھ کر انہیں کرینہ کے بجائے ایشوریا بہترین انتخاب لگیں، کرینہ نے مجھے کہا تھا کہ مجھے فلمیں بنانا نہیں آتیں لیکن میں اسے بتانا چاہوں گا کہ میں فلمیں بنانا جانتا ہوں۔

سنجے کی فلم ’ رام لیلا  ‘کیلئے کرینہ کا اچانک انکار

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے برسوں بعد یہ تنازع ختم ہوا اور سنجے لیلا  بھنسالی نے کرینہ کو اپنی فلم ’ رام لیلا ‘میں بطور مرکزی کردار کاسٹ کیا تھا، کرینہ  نے فلم کے لیے پروموشنل تصاویر بھی شوٹ کیں لیکن شیڈولنگ تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے کرینہ اچانک پیچھے ہٹ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  کرینہ نے فلم کی کاسٹنگ سے پیچھے ہٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے شوٹنگ کیلئے 100 دن مختص کیے تھے لیکن بھنسالی ان دنوں میں اضافہ چاہتے تھے، میں پہلے ہی تین بڑی فلمیں سائن کرچکی تھی اس لیے میں اضافی تاریخوں کو ایڈجسٹ نہیں کرسکتی ‘۔

کرینہ کے اچانک انکار پر سنجے لیلابھنسالی بھی بھڑک گئے تھے اور انہوں نے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا  کہ سیٹ ترتیب دیے جاچکے ہیں اور کرینہ کا شوٹنگ سے 10دن قبل پیچھے ہٹنا واقعی حیران کن ہے۔

2013 میں کرینہ  کے بعد فلم کیلئے دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا گیا اورفلم  رام لیلا نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :