21 فروری ، 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے کامیابی حاصل کرنے والے اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
احمد علی اکبر عالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جو کافی سنجیدہ اور اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے الگ رکھتے ہیں۔
حال ہی میں اداکار کی سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر اور وکیل ماہم بتول سے شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی اب نہ صرف تصدیق ہوئی ہے بلکہ شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔
اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی اور ساتھ ہی لکھا کہ 'میرا دل میری زندگی، میرا سکون میرا گھر۔'
اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔