Time 02 ستمبر ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی
جعفرآباد اور نصیر آباد میں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں جب کہ نصیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تین روز سےغذائی قلت ہے__فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔

جعفرآباد اور نصیر آباد میں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں جب کہ نصیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تین روز سےغذائی قلت ہے، علاج معالجے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر جھل مگسی میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، قلعہ عبداللہ کی ماچکہ ندی بپھر گئی جس سے باغات،فصلیں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں کئی سڑکیں، پُل اور گھربہہ گئے۔

دوسری جانب  زیارت کوئٹہ شاہراہ پرٹریفک معطل ہے جب کہ  سبی سے آنے والی گاڑی بیجی ندی میں بہہ گئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :