پاکستان
28 فروری ، 2012

وکلاء کو جلانے کا کیس، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا

وکلاء کو جلانے کا کیس، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا

لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہزاد احمد نے ذاتی وجوہ کی بنیاد پر وکلاء کو جلانے کے الزام میں سزا پانے والے پولیس افسروں کی اپیلوں کی سماعت سے انکار کردیا جس کی وجہ سے دو رکنی بنچ ٹوٹ گیا، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ہے۔ وکلاء تحریک کے دوران ساہیوال میں وکلاء کوجلانے کے الزام میں 6 پولیس اہل کاروں کو پچیس پچیس سال قید کی سزائٰیں سنائی گئی تھیں۔ملزموں نے اپنی سزاوٴں کے خلاف جبکہ وکلاء نے سزاوٴں میں اضافہ کے لئے اپیلیں دائر رکھی ہیں،دورکنی بنچ کے مسٹر جسٹس شہزاد احمد اپیلوں کی سماعت سے ذاتی وجوہ کی بنیاد پرمعذرت کرلی جس پر نئے بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا۔

مزید خبریں :