16 فروری ، 2013
شجاعتگجرات…مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نگراں سیٹ اپ میں کوئی اچھا آدمی وزیراعظم بنے گا میں نہیں بن رہا۔آج شام طاہرالقادری سے اہم ملاقات بھی ہونی ہے۔ گجرات میں مقامی اسکول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ وہ اپنے منشور اور انتخابی نشان سائیکل سے ہی الیکشن لڑیں گے۔سائیکل اچھی سواری ہے جو چلتی رہتی ہے۔ ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ میں کوئی اچھا آدمی وزیراعظم بنے گا وہ نہیں بن رہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر زرداری سے 4 گھنٹے ملاقات ہوئی۔ آج شام ڈاکٹر طاہرالقادری سے اہم ملاقت ہوگی جس میں ان کے ساتھ قمرزمان کائرہ، پرویزالہٰی ،مشاہدحسین سید اور فاروق ایچ نائک بھی شامل ہوں گے۔چودھری شجات نے کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کے خلاف سازش ہورہی ہے کوئی بل آیا تو سختی سے مخالت کریں گے۔