16 فروری ، 2013
اسلام آباد…کامران فیصل کیس میں پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے حتمی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مندرجات سیل کر کے پولیس کی تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ کامران فیصل کیس میں ڈاکٹر آئی یو بیگ کی زیر صدارت میڈیکل بورڈ کا اجلاس اسلام آبادمیں ہوا۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے میڈیکل کالج راولپنڈی کے شعبہ فرانزک سے بھی مشاورت کی۔ تیاری کے بعدحتمی رپورٹ کے مندرجات کو سیل کر کے پولیس کی تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔