پاکستان
16 فروری ، 2013

توہین عدالت کیس میں چیئرمین نیب نے جواب جمع کرادیا

توہین عدالت کیس میں چیئرمین نیب نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد…چیئرمین نیب نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹس دینے والا بنچ متعصب ہے، رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، چیئرمین نیب کا جواب اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا گیا۔چیئرمین نیب فصیح بخاری کی طرف سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیاگیاہے، جس میں کہا گیاہے کہ نوٹس دینے والا بنچ متعصب ہے،ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کوئی دوسرا بنچ کرے، چیف جسٹس کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ چیئرمین نیب نے موٴقف اختیارکیاکہ صدرمملکت کو لکھا گیا خط خفیہ خط وکتابت ہے۔دوسری طرف رجسٹرار آفس نے اُن کے جواب پر اعتراض لگایا ہے کہ چیئرمین نیب کی طرف سے دیئے گئے جواب کا متعلقہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، جواب میں قابل اعتراض زبان استعمال کی گئی۔ رجسٹرارآفس نے چیئرمین نیب کاجوا ب اعتراض لگاکرواپس کردیاہے۔

مزید خبریں :