16 فروری ، 2013
پشاور…پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی اورغلط ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائیگا۔انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے ججزکوتربیت دینے کے لئے جلد کانفرنس منعقد کی جائیگی۔پشاورمیں ماتحت عدلیہ کے ججزکی تربیتی ورکشاپ کے اختتام پرتقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب اورمیڈیاسے بات چیت میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ دوست محمد خان کا کہناتھا کہ عدلیہ کو شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا چیلنچ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کی تربیت کے لئے جلد پشاورمیں کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔انہوں نے ججزکو ہدایت کی انتخابی عمل میں گڑبڑ کرنے اوردھمکیاں دینے والوں کی نشاندہی کی جائے۔ ایسے لوگوں کو جیل بھیج دیا جائیگا۔چیف جسٹس کاکہناتھا کہ امیروغریب کے درمیان فرق معاشرے پرگہرے غلط اثرات مرتب کررہا ہے۔ جبکہ دوہرانظام تعلیم بھی معاشرے کو کھوکھلا کررہا ہے۔ایسانہ ہوکہ یہ بغاوت پراترآئیں۔ ان کا کہناتھا کہ میڈیابرائیوں کو بے نقاب کرتا ہے توان کی گاڑیوں کے نیچے بارود نصب کیا جاتاہے پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بن گیاہے۔